Advertisements

پنجاب میں اضافی AEOs کو SST بنا کر ہائی سکولوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ

punjab government logo
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری اور ہائی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے اضافی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) کو سیکنڈری سکول ٹیچرز (SST) بنا کر ہائی سکولوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ہر تحصیل میں صرف دو AEOs انتظامی امور انجام دیں گے جبکہ باقی افسران کو ہائی سکولوں میں بطور SST تدریسی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد سکولوں میں تدریسی عمل کو مؤثر بنانا، اساتذہ کی کمی دور کرنا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Advertisements