وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے، گورنر کی صدر کو رپورٹ

Punjab Chief Minister's election voting record is tempered

وزیراعلی کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے، بیان کردہ حقائق کی روشنی میں میری آئینی طورپر رہنمائی کی جائے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے۔ 

گورنر پنجاب  نے صدر مملکت کو چھ صفحات پر مبنی رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انہوں نے  پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلی کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔
گورنر پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا، انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے، پولیس کو خلاف رولز ایوان میں داخل کیا گیا، ارکان اسمبلی کوووٹ دینے سے روکا گیا، ووٹنگ آئین کے سیکینڈ شیڈول کے منافی طریقہ کار اختیار کرکے کروائی گئی، ووٹنگ میں سیکنڈ شیڈو ل کو نظر انداز کیا گیا، رولز 21 رولز آف بزنس کے مطابق اسپیکر نے نتائج سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، گورنر کا وزیراعلی کے انتخابی عمل سے مطمئن ہونا ضروری ہوتا ہے۔
گورنر پنجاب نے سفارشات پیش کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وزیراعلی کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے، بیان کردہ حقائق کی روشنی میں میری آئینی طورپر رہنمائی کی جائے، اور مجھے تجویز کیا جائے کہ اس صورتحال میں مجھے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔
رپورٹ کے متن میں ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی بھی متنازع ہے، اس میں بھی آئین کے آرٹیکل 130 سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، گورنر آفس کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی کبھی موصول نہیں ہوا، گورنر کو جب استعفی موصول ہی نہیں ہوا تو اس کو منظور کیسے کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں