وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک، مسیحی برادری کیساتھ ملکر کیک کاٹا اور مبارکباددی
پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی، سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے،مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، عثمان بزدار
مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اورمادروطن سے وابستگی ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے پاکستان ہم سب کا ہے
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہیں
لاہور 25 دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک -وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباددی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں -کرسمس جیسے تہوارمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں -پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں -ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں – مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری نے قابل تحسین کردارادا کیا ہے-مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اورمادروطن سے وابستگی ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے،پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہیں۔تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم،صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ،سید افتخار گیلانی، ہارون گل، یوڈیسٹرچوہان، بشپ آزاد مارشل،آرچ بشپ سبسٹین فرانسیز، ڈاکٹر مجید ایبے، سالویشن آرمی لاہور کے سربراہ، چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر، وائس چیئرمین مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب روبنسن عزیز فرانسیز، بشپ ولسن جان گل،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ا ور دیگر نے شرکت کی۔