وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری

Punjab Chief Minister Hamza Shahbaz's visit to the shrine of Hazrat Ali Hajwary Data Ganj Bakhsh

پھولوں کی چادر چڑھائی،ملک کی ترقی کیلئے دعا

لاہور30اپریل:-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی- وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش  ؒ نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے

مزید پڑھیں