وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری
Advertisements
پھولوں کی چادر چڑھائی،ملک کی ترقی کیلئے دعا
لاہور30اپریل:-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی- وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے
Advertisements