Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کےلیے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد

Punjab Chief Minister Hamza Shahbaz's request for early elections rejected
Advertisements

ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں،لاہور ہائیکورٹ کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کےلیے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کردی۔

Advertisements

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر  16 اپریل کو  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کےووٹ کاسٹ کرنےمیں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا، 15اپریل کو 11 بجے سے پہلےمرمت کا کام مکمل کیاجائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پرویز الٰہی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
اسپیکر نے6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا حکم جاری کیاتھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا تھا، پھر اسے منسوخ کرکے 16 اپریل کو بلایا، پھر اچانک رات گئے دوبارہ 6 اپریل کو طلب کرلیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 6 اپریل کو اجلاس طلب کرنے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔