Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کابہاولپور کا دورہ

Hamza Shehbaz
Advertisements

وفاقی وزراء،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں،وزارت اعلی کامنصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد

‎‎وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کابہاولپور کا دورہ،وفاقی وزراء،ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں،وزارت اعلی کامنصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد
مدینہ منورہ میں طاق رات میں عمران نیازی کے ایما پر غلیظ زبان استعمال کی گئی،مسجد نبوی کے تقدس کا خیال نہ رکھا گیا:حمزہ شہباز
نیا پاکستان کا جھوٹ بری طرح ناکام ہوا، عمران نیازی کے سامنے آئین اورعدلیہ کے احکامات چھوٹے ہیں لیکن اس کی انا بڑی ہے
عمران نیازی کے دورمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہوا،ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا،نوجوانوں کے خواب چکنا چور ہوئے
عمران نیازی توشہ خانہ کا حساب دیں،سابقہ دور میں کرپشن کا بازار گرم تھا، صوبہ بھر میں خراب ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل کی جائینگی
لاہور یکم مئی:وزیراعلیٰ پنجاب محمدحمزہ شہبازشریف نے آج بہاولپور کا دورہ کیا اور سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں وفاقی وزراء،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈر اورپارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔عوامی نمائندوں نے وزارت اعلی کامنصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر صوبہ بھر میں کام کریں گے۔ بہاولپور صوبہ کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاس کرائی تھی۔ عددی اکثریت کے ہونے پر اس قرارداد پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں سپیڈو بس کی بحالی کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔عمران نیازی کے دورمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔قائد اعظم سولر پارک کے قیام کے بعد سابق حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کی۔ ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا جس سے نوجوانوں کے خواب چکنا چور ہوئے۔ مدینہ منورہ میں طاق رات میں عمران نیازی کے ایما پر غلیظ زبان استعمال کی گئی اور مسجد نبوی کے تقدس کا خیال نہ رکھا گیا۔عمران نیازی توشہ خانہ کا حساب دیں۔ مخلوق خدا روٹی کو ترس رہی ہے۔ سابقہ دور میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔ شہباز شریف کے دور میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ صوبہ بھر میں خراب ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل کی جائیں گی۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گااور آر او پلانٹس کو درست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم شرمندہ ہے۔اس واقعہ سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔حمزہ شہبازنے کہا کہ میں اپنے قائد محمد نوازشریف اورجماعت کامشکور ہوں جنہوں نے اس کارکن کو وزیراعلیٰ بنایا۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں عمران نیازی نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا دھوکہ دیااوریہ لوگ ساؤتھ پنجاب صوبہ کے نعرے پر حکومت میں آئے لیکن ساؤتھ پنجاب کو انہوں نے کوئی منصوبہ نہیں دیا۔ ان کے دورمیں کوئی ہسپتال بنانہ کوئی سڑک اورنہ کوئی بجلی منصوبہ۔بلکہ ان کے دورمیں پیناڈول کی گولی بھی نہیں ملتی تھی۔نیا پاکستان کا جھوٹ بری طرح ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے سامنے آئین اورعدلیہ کے احکامات چھوٹے ہیں لیکن اس کی اپنی انا بڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کام خود بولیں گے،انتقام کی سیاست کبھی کی ہے نہ کریں گے۔ہم بہاولپور صوبے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر قوم کی رسوائی ہوئی ہے ا وراس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے لئے پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے قابل عمل حل تلاش کیا جائے۔صوبہ بھر میں نہروں کی بھل صفائی کا فول پروف میکانزم وضع کیا جائے۔ہم نمائشی سیکرٹریٹ نہیں بنائیں گے۔عمران نیازی نے سیکرٹریٹ کاشوشہ چھوڑا مگر کام کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اگلے دور ے میں مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا۔عام آدمی کی روزمرہ زندگی میں بہتری لاناچاہتے ہیں۔شہروں اوردیہات کے لوگوں کو کوالٹی آف لائف مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تین ہزار اوراس سے زائد آبادی والے علاقوں کی صفائی کا سسٹم وضع کیا جائے گا۔دوردراز علاقوں کی صفائی کیلئے سیاسی کارکنوں کے ذریعے فیڈ بیک لیں گے۔عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے بہاولپور کیلئے سپیڈو بس پراجیکٹ کی بحالی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ملاقات کرنے والوں میں طارق بشیر چیمہ،ریاض پیر زادہ، نجیب الدین اویسی، کاظم پیر زادہ،خالد واران،شعیب اویسی ظہیر اقبال چنڑ، حسینہ بیگم، بلیغ الرحمن،اقبال چنڑ، رانا طارق، عقیل نجم ہاشمی،پروین مسعود بھٹی،راؤ صداقت علی خان اوردیگر شامل تھے۔

Advertisements