Advertisements

پنجاب اسمبلی کے انتخابات شیخ گروپ نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی :عارف عزیز شیخ

Punjab Assembly Elections, Shaikh Group Starts Public Relations Campaign
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق ایم این اے و سربراہ شیخ گروپ عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ 30 اپریل کو ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات میں شیخ گروپ نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ گروپ نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ گزشتہ پچیس سالوں میں چنی گوٹھ ، اوچشریف سمیت حلقہ پی پی 250 میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ بد نصیبی کی بات ہے کہ چنی گوٹھ کی عوام سے تعلیم کی سہولت بھی چھین لی گئی چنی گوٹھ میں منظور شدہ گرلز ڈگری کالج کا منصوبہ ختم کرا دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی تعلیم دشمنی اور کیا ہو گی جس میں ہمارے علاقے کی بٹیوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ایم این اے شپ کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی مثال آج تک نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن بے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے میں نے درجنوں نوجوانوں کو روزگار کو بے لوث روزگار فراہم کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ککس ، کوٹ خلیفہ ، اوچشریف اور دیگر علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے  افسوس کی بات ہے کہ چنی گوٹھ میں ٹف ٹائل کے منصوبوں میں تفریق برتی گئی ٹف ٹائل صرف ان گلیوں میں  لگائی گئی جو ان کے ووٹرز تھے اگر درمیان میں کسی سیاسی مخالفین کے گھر آ جاتے تو ان کو چھوڑ کر اس سے آگے  ٹف ٹائل لگائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ اقتدار میں آ کر اس کا ازالہ کرے گا اور عوام کے کام بلا تفریق ہوں گے ۔