Advertisements

پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل، چودھری پرویز الہٰی 7 روز کیلئے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے

Punjab assembly approves defation bill 2024
Advertisements

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے  سمری پر دستخط سے انکار کے بعد  پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی۔

گورنر پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنے۔ گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کےساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

Advertisements

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے، نگران حکومت کے قیام تک پرویز الہٰی 7 روز کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کریں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔

پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے کل پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی کل زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔