ملک عامر یار وارن سابق ممبر قومی اسمبلی کی جعلی ڈگری کیس میں سزا ختم الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل

مبارک پور (نامہ نگار )
لاہور ہائیکورٹ بہاولپور پور بنچ بہاولپور میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک عامر یار وارن کو جعلی ڈگری کیس میں بڑا فیصلہ سزا ختم الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل ہو گئے۔
ملک عامر یار وارن سابق ممبر قومی اسمبلی کے خلاف 2010 میں جعلی ڈگری کا کیس دائر ہوا تھا جس میں ملک عامر یار وارن کو 2013 میں ناہل قرار دیا گیا تھا ۔
لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور میں مسٹرجسٹس انوار الحق پنوں اور مسٹر جسٹس امجد رفیق نے مزید کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت عالیہ نے ملک عامر یار وارن رہنما پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ۔ ملک عامر یار وارن کی اہلیت کی خبر سن کر حلقہ میں جشن کا سماں ہوگیا۔ مبارک پور کی سیاسی وسماجی شخصیات سردار ابرار خان ،رئیس احسن صدیق ، سٹی صدر پی ٹی آئی الحاج محمد سعید خان عباسی،راؤ حاجی محمد عقیل، سبحان جوئیہ،ملک حفیظ ڈاونج،خان افتخار خان بابو، ملک احباب مسن ودیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرداروں ملک عامر یار وارن کو مبارکباد پیش کی ۔