Advertisements

ڈپٹی ڈائر یکٹر عابد رضوی , اکاؤنٹس آفیسر غلام اصغرنے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کا فریضہ احسن انداز میں ادا کیا محمد طارق اسماعیل

Public Relartions Department Bahawalpur
Advertisements

دونوں افسران نے تعلقات عامہ کے منجھے ہوئے پروفیشنل آفیسرز کی طرح ڈویژن کے منصوبوں،حکومتی پالیسیوں کے فروغ کے لئے حکام اور عوام کے درمیان میڈیا کے ذریعے کمال ماہرانہ رابطہ کاری کی

ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور کا ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب ریٹائر ہونے والے سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم کی خدمات کو سراہا اور نئے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد خلیل کو بھی خوش آمدید کہا

Advertisements

ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل اورریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عطاء محمد بلوچ،افسران اور سٹاف نے عابد حسن رضوی اور جام غلام اصغر کوپھول اور تحائف پیش کیے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض حسین بھٹہ نے انجام دئیے

بہاول پور: 28/جولائی (پریس ریلیز )ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر اور کلینرمحمد شفیق کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں تعلقات عامہ بہاول پور کی جانب سے مقامی ہوٹل میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور محمد طارق اسماعیل،سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب عطا محمّدبلوچ، سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ حسین احمد مدنی،  ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان،صدر پریس کلب چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری بقاالمحسن، افسران، ملازمین اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔

تقریب میں ریٹائر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی، اکاؤنٹس آفیسر اشتہارات غلام اصغر اور کلینر محمد شفیق کو تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل(ریٹائرڈ)عطا محمد بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز سے کم نہیں ہے۔الوداعی تقریب میں افسر کیلئے یادگاری لمحات اسکی زندگی کیلئے اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد حسن رضوی نے ہمیشہ پروفیشنل طریقہ سے فرائض انجام دئیے،انہوں نے خوبصورت انداز اور عام فہم ابلاغ کے ذریعے حکومتی موقف میڈیا تک پہنچایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈویژن محمد طارق اسماعیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز عابد حسن رضوی سمیت اکاؤنٹس آفیسر(ایڈورٹائزمنٹ) غلام اصغرنے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کا فریضہ احسن انداز میں ادا کیا۔دونوں افسران نے تعلقات عامہ کے منجھے ہوئے پروفیشنل آفیسرز کی طرح ڈویژن کے منصوبوں،حکومتی پالیسیوں کے فروغ کے لئے حکام اور عوام کے درمیان میڈیا کے ذریعے کمال ماہرانہ رابطہ کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ ان افسران کی محکمانہ اور علمی صلاحیتوں کے معترف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید عابد حسن رضوی نے پوری سروس کے دوران ضلعی و ڈویژنل اور صوبائی سطح پر انتظامیہ کی سر گرمیوں و معلومات کی تیزی سے ترسیل کے ساتھ ضروری پبلسٹی ومیڈیا مینجمنٹ کو بھی بے مثال انداز میں یقینی بنایا۔

ڈائریکٹر محمد طارق اسماعیل نے ٹرانسفر ہونے والے سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم کی خدمات کو سراہا اور نئے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد خلیل کو بھی خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ مخلص، ایماندارانہ طریقہ سے خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ افسران ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب سروس کی تکمیل پر عابد حسن رضوی اور جام غلام اصغر کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن (ریٹائرڈ) عابد حسن رضوی اور اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ فرائض کی بروقت اور احسن طریقہ سے ادائیگی کو ترجیح دی اور دوستوں کی نیک تمنائیں ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

بعد ازاں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل اورریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عطاء محمد بلوچ،افسران اور سٹاف نے عابد حسن رضوی اور جام غلام اصغر کوپھول اور تحائف پیش کیے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض حسین بھٹہ نے انجام دئیے۔اس موقع پر شرکا ء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں سٹاف کے علاوہ مہمانوں میں تعلقات عامہ بہاول پور کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت مہمانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔