سیرتِ پاک ﷺ پر آزاد نظم میں کہی گئی کتاب ”کشف الدجیٰ بجمالہٖ کی اشاعت

book Kashf-ul-Daji Bajmala

بہاول پور: 15/دسمبر نامور ادیب، شاعر اورسیرت نگار خورشید ناظر کی سیرتِ پاک پر آزاد نظم میں کہی گئی کتاب ”کشف الدجیٰ بجمالہٖ“ شائع ہوگئی ہے۔یہ کتاب سیرتِ خاتم النبیین ﷺ پر کہی گئی ایک طویل نظم کی صورت میں ہے۔ اس سے قبل خورشید ناظر کی گیارہ کتابیں جن میں ”بلغ العلیٰ بکمالہٖ(منظوم سیرت ِپاک)،منظوم شرح اسماء الحسنیٰ، حسنت جمیع خصالہٖ(حضور پُرنور ﷺ کے اسمائے پاک کی منظوم شرح)، وللہ الحمد(غیر منقوط حمدیہ کلام)توشیح اسماء الحسنیٰ، توشیح اسمائے محمدا یاملاک و محور ِعالم محمدا (غیر منقوط نعتیہ کلام) بھی شامل ہیں، شائع ہو چکی ہیں۔ کشف الدجیٰ بجمالہٖ اردو میں سیرت کی پہلی کتاب ہے جو آزاد نظم کی ہیئت میں لکھی گئی طویل ترین آزاد نظم بھی ہے۔ان کی اس کاوش کو ملک بھر کے علمی و ادبی حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔ خورشید ناظر نے آج دفتر تعلقات عامہ بہاول پور میں ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی اور معروف صحافی راحیل طاہر کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں