Advertisements

عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد

Public Welfare Society Stages "Defence of Pakistan" Rally
Advertisements

ریلی میں ڈی ایس پی چوہدری محمد جاوید, حاجی محمد ارشد راجپوت ,مولانا محمد احمد جالندھری. محمد اشفاق سلفی سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی

احمد پور شرقیہ: عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جان محمد چوھان کی زیر نگرانی دفاع پاکستان پاک ارمی زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی پریس کلب احمد پور سے شروع ہو کر منیر شہید چوک پہنچی ریلی میں ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری محمد جاوید صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا محمد احمد جالندھری مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی رہنما و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد اشفاق سلفی قاری سجاد احمد مدنی محمد اسماعیل بھٹی محمد قاسم بھٹی مرکزی مسلم لیگ کے تحصیل رہنما حافظ محمد زکریا قاری محمد آصف اکاخیل پختون اتحاد کے رہنما سابق کونسلر طالب خان اکاخیل دفاع پاکستان زندہ باد مومنٹ کے تحصیل صدر محمد ارشاد فوجی چیئرمین محمد ارشد بھاٹ ایم اے مجید چائل محمد ناظم چائل مسلم لیگ نون سے غلام حسین قریشی احمد پور سنوارو تحریک سے ملک سمیع الرحمن سول سوسائٹی کے سید علی رضا کاظمی زاہد حسین مغل سماجی و سیاسی رہنما ملک خیر محمد جمشید اقبال بھٹی خالد نواز خان سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی

Advertisements

ریلی سے صدر عوامی ویلفیئر سوسائٹی جان محمد چوھان مولانا محمد احمد جالندھری مولانا محمد اشفاق سلفی حاجی محمد ارشد راجپوت طالب خان اکاخیل محمد ارشاد فوجی حافظ محمد زکریا محمد ایوب شیخ محمد ارشد بھاٹ و دیگر نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ پاک فوج پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے پاک ارمی ہے تو پاکستان ہے ہماری سرحدوں کے محافظ ہمارے وہ جوان جو شہادت پا گئے ہیں ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاک فوج کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک ارمی اس وقت ان سب پر بھاری ہے ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد امریکہ بھارت اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ریلی میں میڈیا پرسن کے علاوہ سیکیورٹی برانچ اور پنجاب پولیس کے جوان بھی موجود رہے