Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی کینال ریسٹ ہاؤس میں ریونیوعوامی خدمت کچہری

public-service-court

احمدپورشرقیہ  (نامہ نگار  )اسسٹنٹ کمشنر کا کینال ریسٹ ہاؤس میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے تحصیلداروسب رجسٹرارعدنان اشرف،نائب تحصیلدارغلام یٰسین شاکرعباسی،لینڈریکارڈ آفیسر محسن ممتاز وٹو، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر احمدپورشرقیہ احمدفراز،گرداوران توحیدعباس شاہ،منیرعباس گوندل، رانا محمد طارق، سلیم خان بلوچ،رشیداحمد،فداحسین،پٹواریان خلیل احمدخان،سلیم اختربلوچ، جام ارشاد احمد، رانانور احمد، محمدارشدکمبوہ،محمدعارف، محمداجمل عاربی ودیگرریونیوعملہ کے ہمراہ کینال ریسٹ ہاؤس میں محکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کی پہلی اور دوسری  تاریخ کو ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جارہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے سائلین کے مسائل مختلف شعبوں کے متعلقہ حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کچہریوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے انتظامیہ آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پررجسٹری کلرک وقاص بھٹی،خالدمحمود، کامران ترین، معین خان بلوچ، وجاہت کلاچی,شایان ہارون  اور پی اے ٹو اے سی محمدشہزاداعوان موجود تھے۔

مزید پڑھیں