Advertisements

بیروزگاری کے علاقے میں ڈیرے مگر ہمارے عوامی نمائندے لاکھوں روپے کے عوض نوکریاں بیچ دیتے ہیں حسن عسکری شیخ

PA candidate Hassan Askari alleges forme public representatives for selling government jobs
Advertisements

 امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب ، شاہی والا ، چولستان کی موضع محمود آباد کلاب میں مہر ریاض سپرا کی رہائش گاہ پر ان سے گفتگو ‬


چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب ، شاہی والا ، چولستان حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ علاقے کی محرومیوں کا ازالہ میری اولین ترجیح ہے ، بیروزگاری نے ہمارے علاقے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں مگر ہمارے عوامی نمائندے لاکھوں روپے کے عوض نوکریاں بیچ دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع محمود آباد میں امیدوار چیئرمین یونین کونسل کلاب مہر ریاض سپرا کی رہائش گاہ پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ ، اور کلاب میں کوئی خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کلاب میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے یہاں پر پینے کے لئے پانی بھی دور دراز سے بھر کر لانا پڑتا ہے ، جبکہ سینکڑوں ایکڑ زمین پانی کی کمی کے باعث بنجر پڑی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر کلاب اور چنی گوٹھ کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی ، انہوں نے کہا کہ شیخ گروپ نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ، اس موقع پر مہر ریاض سپرا نے حسن عسکری شیخ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ، مہر ریاض سپرا نے کہا کہ میں حسن عسکری شیخ کی اپنے تمام ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور ان کے لئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے ۔ اس موقع پر مہر علی حسین سپرا اور رانا ساجد غفار بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں حسن عسکری شیخ نے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر کے بیٹے دانیال خالد گجر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ، اے ایس آئی چوہدری فقیر محمد گجر کی بھابھی کے انتقال پر ان اظہار تعزیت  اور موضع لعلو نائچ کے زمیندار عبدالغفور کھونہاراکے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی  ۔

Advertisements