Advertisements

محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکار محمد احمد بخش اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Public Relations Department official Muhammad Ahmad Bakhsh retired after completing his tenure
Advertisements

بہاول پور: 31/دسمبر محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکار محمد احمد بخش اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر دفتر تعلقات عامہ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر، سٹینو گرافرڈاکٹر محمد نسیم ندیم اوراکاؤنٹنٹ فضل محمود سمیت جملہ ملازمین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید نے محمد احمد بخش کو مدت ملازمت احسن طریقہ سے پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں محمد احمد بخش کو تحائف اور دعاؤں کے ساتھ دفتر تعلقات عامہ سے رخصت کیاگیا۔