پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے تیل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ
عمران خان نے عوام کو ریلیف کے لئے تیل کے نرخوں میں کمی کی تھی تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے تیل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ تیل کے نرخوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ اور ہر چیز مہنگی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے عوام کو ریلیف کے لئے تیل کے نرخوں میں کمی کی تھی۔ مگر اس عوام دشمن حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا عوام میں ( ن ) لیگ کی مقبولیت زیر و ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فی الفور الیکشن کا اعلان کرے۔