Advertisements

نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی 24 مئی کو ضلع بہاول نگر میں عام تعطیل کا اعلان

Amir Sadiq
Advertisements

پرنس بہاول عباس عباسی سردار ممتاز انقلابی عباسی اور صاحبزادہ محمد عادل خان عباسی کا بہاولنگر, رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنرز سے اظہار تشکر

بہاولنگر:  سابق ریاست بہاولپور کے آخری حکمران نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی
  کے موقع پر 24 مئی کو ضلع بہاول نگر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ذوالفقار احمد  نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے- خیال رہے کہ سابق ریاست بہاولپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی برسی کے موقع پر بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع خان بہاولنگر,   رحیم یار خان  اور بہاولپور میں 24 مئی کو عام تعطیل ہوگی

Advertisements

 ادھر  ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی ,متحدہ انقلاب متحدہ اتحاد عباسیہ کے صدر سردار ممتاز انقلابی عباسی اور کوآرڈینیٹر صاحبزادہ محمد عادل عباسی نے بہاولپور بہاولنگر  اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے نواب سر صادق محمد خان محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا