Advertisements

ڈولفن پولیس آفیسرحافظ جمیل الرحمٰن مڑل کو دیانت داری اور فرض شناسی کے اعتراف میں خراجِ تحسین

Uchsharif
Advertisements

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ محمود اکبر تھے محمد اکمل شیخ نے حافظ جمیل الرحمٰن مڑل کو تعریفی شیلڈ پیش کی

اوچ شریف: پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن،النور ویلفیئر آرگنائزیشن اور مرکزی انجمن تاجران(سپریم کونسل)اوچ شریف کی جانب سے ڈولفن پولیس آفیسرحافظ جمیل الرحمٰن مڑل کو ان کی مثالی خدمات، دیانت داری اور فرض شناسی کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صدر پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن و سرپرستِ اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران محمد اکمل شیخ نے حافظ جمیل الرحمٰن مڑل کو تعریفی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ محمود اکبر تھے۔ ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سجاد احمد سندھو  اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال نے بھی صدر مرکزی انجمن تاجران عمر خورشید سہمن کے ہمراہ ڈولفن پولیس اہلکار کو تعریفی شیلڈ پیش کی۔

Advertisements

 تقریب میں مختلف تاجر رہنماؤں، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندوں نے بھی شرکت کی اور حافظ جمیل الرحمٰن کی خدمات کو سراہا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فرض شناس اور ایماندار اہلکار قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، جن کی حوصلہ افزائی معاشرے میں بہتری کا سبب بنتی ہے۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری بار پروین عطاء ایڈوکیٹ صدر جماعت اہلسنت اوچ شریف حاجی غلام یسین سومرو ،صدر اوچ پریس کلب ارشاد احمد شاد ،صدو اوچ سول سوسائٹی سید عادل شاہ بخاری ،کسان رہنما راؤ محمد فاروق،میاں عبد الرؤف ،ملک بشیر اعوان ،سمیت سپریم کونسل مرکزی انجمن تاجران کے ممبران سمیت، سماجی، وکلاء، اساتذہ سمیت مختلف شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور خراج تحسین پیش کیا.