رحیم یار خان اور بہاولپور اضلاع کے مختلف علاقوں سے درجنوں وفود کی صادق گڑھ پیلس آمد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کو عید کی مبارکباد دی

میرے بزرگوں نے سابق ریاست بہاولپور میں رعایا پروری کی جو چراغ روشن کیے , کئی عشر ے گزرنے کے باوجود ان کی ضیا اب تک موجود ہے نواب صلاح الدین عباسی کی وفود سے گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب : امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانان عالم کے لیے اللہ تعالی کا خاص انعام اور تحفہ ہے عید کا تہوار مسلمانوں کے لیے یوم تشکر بھی ہے عید کے روز نادار اور غریب لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبوی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران صادق گڑھ پیلس میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو انہیں عید کی مبارکباد دینے کے لیے انکی اقامت گاہ پر آئے تھے- نواب صلاح الدین عباسی نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں انے والے ہر شخص سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا اور اس کی خیریت دریافت کی -امیر آف بہاولپور کا کہنا تھا کہ میرے بزرگوں نے سابق ریاست بہاولپور میں رعایا پروری کے جو چراغ روشن کیے ہیں کئی عشرے گزرنے کے باوجود بھی آج تک ان کی ضیاء موجود ہے -انہوں نے دور افتادہ علاقوں سے آنے والے تمام وفود سے اظہار تشکر کیا اور انکے اہل خانہ کے لیے بھی اظہار تشکر کیا -ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے-