Contact Us

سیلاب کا خدشہ ہے تو کیا انتخابات نہیں ہو سکیں گے؟: مشاہد حسین سید کا استفسار

Mushahid Hussain Syed

گزشتہ سیلاب کے اثرات باقی ، ایک اور ڈیزاسٹرسے نمٹنا مشکل ہو جائے گا: جنرل انعام حیدر

 اسلام آباد (پی پی آئی)پبلک اکاونٹس  کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرنے جب یہ بتایا کہ رواں سال بھی بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے، اور اس سال مون سون بارشیں قبل از وقت شروع ہوسکتی ہیں، مون سون بارشوں اور دریاوں میں سیلاب سے موسمیاتی ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔نیز گزشتہ سال کی طرح گلیشیئرز آوٹ برسٹ سے فلڈنگ کا خطرہ ہے۔تورکن پبلک اکاونٹس کمیٹی مشاہد حسین سید نے پوچھا کہ اس کا مطلب ہے ملک میں انتخابات نہیں ہو سکیں گے؟۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سال کے سیلاب کے اثرات سے ابھی تک باہر نہیں نکلا، ایک اور ڈیزاسٹر پیدا ہوا تو پاکستان کیلئے نمٹنا بہت مشکل ہو جائے گا، پاکستان کی معیشت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی نے کہا کہ مئی کے دوسرے ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جمع کریں گے۔

مزید پڑھیں