Advertisements

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے ملک گیر مظاہرے، لاہور میں لاٹھی چارج متعدد گرفتار

PTI demonstrations throughout the country against alleged rigging in general elections
احمدپورشرقیہ۔ : احمد پورشرقیہ بار کے وکلاء کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔
Advertisements

لاہور: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، لاہور میں پولیس نے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

راولپنڈی میں ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کی۔ پی ٹی آئی کارکنان لیاقت باغ کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

Advertisements

احتجاج میں مقامی رہنما کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر، سمابیہ طاہر، شہریار ریاض اور دیگر بھی شریک تھ

شیر افضل مروت کے راولپنڈی پہنچنے پر اختجاجی ریلی براستہ راجہ بازار، پیرودہائی سے ہوتی ہوئی اسلام آباد داخل ہوئی۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

اس کے علاوہ لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے ریلی نکالی جن میں سے متعدد کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا جبکہ کراچی میں پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا۔

لاہور میں جی پی او چوک پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مشتعل حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور میاں شہزاد فاروق، حافظ ذیشان اور سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے انتخابی سالمیت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عمران خان اور پارٹی کے دیگر ارکان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

شہر کے مختلف حصوں میں، پی ٹی آئی کے حامی مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی علی امتیاز وڑائچ کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیولری گراؤنڈ سے ہوا، شاہدرہ اور لاہور کمشنر آفس کے باہر بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی، پی ٹی آئی کے ترجمان نے پرامن احتجاج کے آئینی حق میں رکاوٹ ڈالنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ’’عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کارکنان اور عوام میڈیٹ چوری اور اسے واپس لینے کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ناجائز میںڈٹ سے خوفزدہ انتظامیہ نے انہیں غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔


احمدپورشرقیہ: احمد پورشرقیہ بار کے وکلاء  کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کے ساتھ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی  کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے صدر حافظ مظفر کریم نے کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے ملک مجیب الرحمن مڑل حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ امتیاز حسین خان آفریدی ایڈووکیٹ ذوالفقار علی ایڈووکیٹ عمران خان بلوچ ایڈووکیٹ و دیگران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ فارم 45 کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے کنول شوزب و دیگران جیتے ہوئے تھے جنہیں دھاندلی کر کے ہروا دیا گیا ہے اور مخالفین امیدواران کو جتوایا گیا ہے جس سے عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے جس کے باعث عوام نے اس دھاندلی شدہ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کا آڈٹ کرایا جاۓ اس موقع پر وکلاء نے عمران خان زندہ باد اور سب دا ساتھی سب دا یار  قیدی نمبر 804 کے نعرے لگاۓ