Advertisements

پی ٹی آئی کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا آغاز 7 دسمبر لاہور سے ہوگا

Imran Khan
Advertisements

اہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت لاہور کے ارکان پنجاب اسمبلی، ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں شفقت محمود، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شریک ہوئے۔

Advertisements

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا آغاز لاہور سے ہوگا، مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر تک جاری رہے گا، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں گیارہ ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقہ میں ہوگی، ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گرتی معیشت کے ایشوز بھی اجاگر کئے جائیں گے۔