Advertisements

پی ٹی آئی کارکنوں کا لوٹے اٹھا کر لیاقت پورکے ایم پی اے چوہدری مسعود کے گھر کے باہر احتجاج

PTI-Liaqat Pur
Advertisements

 پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے 40 کروڑ لینے کے مبینہ الزام پر اپنی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے گھر کے  باہر احتجاج کیا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا ہے

Advertisements

اس الزام کے بعد پی ٹی آئی لیاقت پورکے  کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر مسعود مجید کےگھر  کے باہر احتجاج کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران مسعود مجید کے گھر کے دروازے بند تھے۔

احتجاج کی اطلاع پر پولیس بھی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر پہنچ گئی