جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کرنے والے 27 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
Advertisements
لاہور: پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان سے ملاقات کرنے والے والے 27 کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔
Advertisements
کارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لی
گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے۔