احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری وایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن، نے کہا ہے کہ خانیوال کی صوبائی نشت پر مسلم لیگ ( ن) کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ اور آئندہ عام الیکشن میں تحریک انصاف کو اس سے بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا میاں نوازشریف ، آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈرہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔