Advertisements

بلدیاتی الیکشن تو صرف ٹریلر ہے آئندہ عام الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ قاضی عدنا ن فرید

Advertisements

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار  ) مسلم لیگ ( ن   ) کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق  ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید نے کہا ہے کہ کے پی کے کےبلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے عاجز آچکی ہے اور ان سے جلد از جلد نجات چاہتی ہے ۔ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یہ بلدیاتی الیکشن تو صرف ٹریلر ہے آئندہ عام الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ  قائم کئے جس سے لوگوں  کا جینا محال ہوچکاہے  ۔ انہوں نے کہا آنے والا دو ر مسلم لیگ  ( ن ) کا ہے میاں نوازشریف آج بھی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔