Advertisements

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس میں سزادینا قانون کےساتھ مذاق ہے حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ

Tehsil President PTI Malik Muzzafar Karim advocate
Advertisements

عمران خان جیل کی کالی کوٹھڑی سے باعزت بری ہوکر رہاہوجائیں گے تحصیل صدر پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو


احمد پورشرقیہ : پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ  بی بی کے کیس میں سزادینا قانون کےساتھ مذاق ہے جس شخص نے ملک کو ولڈکپ جتوایا اور دنیا بھر کی عیش وآرام کو چھوڑ کر اور اپنااثاثہ ملک پاکستان میں لایا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے جہدوجہد کی

Advertisements

عوام کی طاقت سے ملک کے وزیراعظم بنے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا کفر کو للکارا جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصر نے سازش کے تحت من گھڑت بےبنیاد کیسز بناکر بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا اور اس دن سے قید میں رہ کر اپنی آزادی کی پروانہ کئے بغیر ملک کے روشن مستقبل کی خاطر لاکھ حکومتی کوششوں کے باوجود کسی قسم کی  کوئی ڈیل نہ کی بلکہ تمام کیسوں کا ڈٹ کر قانونی طریقے سے اپنی بیگناہی ثابت کرنے کو ترجیی دی – اُنہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کو چیلنج کیاجائے گا جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور خاتون اول  بشریٰ  بی بی کی  سزائیں کو  کالعدم قرار دی جانے کی استدعا کی جائیں گی اس طرح عمران خان جیل کی کالی کوٹھڑی سے باعزت بری ہوکر رہاہوجائیں گے اور ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کوریاست مدینہ بناکر ملک کی  ترقی وخوشحالی کانیا سنہرا دور لائیں گے