Advertisements

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے صدر ملک مظفر کریم کی ساتھیوں سمیت صوابی کے بڑے جلسہ عام میں شرکت

Malik Muzzafar Karim advocate
پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شریک ہیں
Advertisements

آٹھ فروری 2024 کو پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے خلاف پوری قوم آج سراپا احتجاج ہے مستقبل عمران خان کا ہے
   بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر دوسری مرتبہ زمام اقتدار  سنبھالیں گے ملک  مظفر کریم کی صوا بی میں گفتگو،عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا  

احمر پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے آٹھ فروری کو صوابی خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام میں اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی- انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا پوری پاکستانی قوم آج ایک برس بعد بھی اس انتخابی دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہے -ملک مظفر کریم نے مزید کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام عمران خان کی ولولہ انگیز گیز قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں انشاءاللہ عمران خان جلد جیل سے رہا ہوں گے اور ایک بار پھر ملک کی زمام اقتدار سنبھالیں گے -انہوں نے کہا کہ صوابی جلسہ عام میں لاکھوں عوام کی شرکت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان بھر کے عوام کا حقیقی لیڈر صرف عمران خان ہے

Advertisements