Advertisements

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق

PTI South Punjab President Senator Aun Abbas Bapi interim bail confirmed in Chaniigoth Police Station Case
احمد پور شر قیہ :پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کا سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کے بعد مقامی عہدے داروں ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری بھی موجود ہیں
Advertisements

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سینیٹر عون عباس بپی کی تھانہ چنی گوٹھ کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے سینیٹر عون عباس بپی کی عدالت میں پیروی کی ،ضمانت ملنے کے بعد سینیٹر عون عباس بپی نے بار روم میں ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی راہنمائوں سے ملاقات کی سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج  احمد پور شرقیہ ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر  سینیٹر عون عباس بپی کی تھانہ چنی گوٹھ  کے مقدمہ میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کر دی اور انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا- تفصیلات کے مطابق سینیٹر  عون عباس بپی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری کے لیے پیش ہوئے جہاں ان کی پیروی ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے کی- ضمانت منظور ہونے کے بعد   سینیٹر عون عباس بپی بار روم گئے جہاں  انہوں نے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی راہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور ان سے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری اور دیگر پارٹی راہنما ان کے ہمراہ تھے