Contact Us

خیرپورٹامیوالی میں پی ٹی آئی کا تحصیل ورکرز کنونشن صوبائی صدر سینیٹر عون عباس بپی سمیت ضلعی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز کی شرکت

PTI South Punjab President addresses PTI workers convention in KhairpurTamewali
خیرپور ٹامیوالی: پی ٹی آئی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ساجد سرا ج جلوانہ ایڈووکیٹ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹرعون عباس بپی کو خیرپور ٹامیوالی ورکرز کنونشن میں گلدستہ پیش کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شر قیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ نائب صدر محمد اسلم کانجو نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ تحصیل ورکرز کنونشن میں شرکت کی

خیرپور ٹامیوالی :پاکستان تحریک انصاف کا تحصیل ورکرز کنونشن خیرپور ٹا میوالی میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عباس بپی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سمیع اللہ چوہدری ضلعی صدر پی ٹی ائی،ملک اصغر جوئیہ ،ملک احمد عثمان چنڑ میاں نبیل الرحمن، پی ٹی ائی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر حافظ مظفر کریم ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ،نائب صدر محمد اسلم کانجو اور دیگر ضلعی سینیئر عہدیداران نے شرکت کی-پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی کا خیرپورٹامیوالی پہنچنے پر پر جوش استقبال کیا گیا پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری ساجد سراج جلوانہ ایڈوکیٹ نے کامیاب ورکرز کنونشن پر ملک اعجاز گڈن ،خلیل احمد باجوہ، نواز خان عباسی پی ٹی ائی کی ضلی قیادت اور کپتان کے نڈر سپاہیوں کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انشاءاللہ تعالی وہ وقت دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ایک مرتبہ پھر ملک کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گے

مزید پڑھیں