پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ملک مظفر کریم کی قیادت میں پارٹی عہدے داروں کی سینیٹر عون عباس بپی سے ملاقات محمد اصغر جوئیہ , چوہدری سمیع اللہ و دیگر قائدین موجود تھے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج احمد پور شرقیہ ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی تھانہ جنی گوٹھ میں درج مقدمہ میں 20 جولائی تک عبوری ضمانت قبل گرفتاری منظور کر لی اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اس مقدمہ میں شامل تفتیش ہوں- قبل از یں پاکستان تحریک انصاف کےسنیٹر وصدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی عبوری ضمانت کے لئے کچہری احمد پورشرقیہ پہونچے تو پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر و قانون دان حافظ مظفر کریم مغل وسٹی صدر ساجدسراج جلوانہ ویگران نے پھولوں کا گلدستہ کےہمراہ انہیں ویلکم کیا اور انکی عبوری ضمانت کرائی اس موقع پر جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریڑی ملک اصغر جوئیہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اےسمیع اللہ چوہدری و پی ئی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک محبوب آرائیں چویدری ثاقب طارق ملک صادق جوئیہ اور حسن رضا لودھی ایڈووکیٹس کے علاوہ ملک عثمان چنڑ سابق ٹکٹ ہولڈر بھی اُنکے ہمراہ تھے- اس دوران پارٹی قائدین کے درمیان سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا