پی ٹی آئی احتجاج: 24 نومبر کو رینجرز، ایف سی، پولیس سمیت 22 ہزار پولیس جوان تعینات ہوں گے
Advertisements
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج دوران رینجرز، ایف سی،پولیس سمیت 22 ہزار پولیس جوان تعینات ہوں گے – دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر انتظامیہ سے تاحال اجازت یا این او سی کی درخواست نہیں کی، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح 25 سو بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں اور 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس بھی طلب کر لی گئیں جبکہ رینجرز، ایف سی، پنجاب اور سندھ پولیس سمیت 22 ہزار جوان 24 نومبر کو اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔ پولیس نے سامان کی خریداری اور نفری سے متعلق سفارشات پرمبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا۔