تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی متحدہ اپوزیشن میں شامل ہو گئے

PTI National Assembly member Samiul Hassan Gilani joined the united opposition
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی سندھ ہاوس میں متحدہ اپوزیشن کے غیر رسمی اجلاس میں شریک ہیں،جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔

٣٠ مارچ بروز بدھ کو سمیع الحسن گیلانی نے سندھ ہاوس اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) احمد پور شرقیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں شامل ہو گئے۔30 مارچ بروز بدھ کو سندھ ہاوس اسلام آباد کے غیر رسمی اجلاس میں سمیع الحسن گیلانی نے شرکت کی،جس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان موجود تھے۔اسلام آباد سے موصولہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نوید قمر کے ساتھ موجود ہیں،جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔

PTI National Assembly member Samiul Hassan Gilani joined the united opposition 2
اسلام آباد:سندھ ہاوس میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی کی شرکت۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی واضح طور پر تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں