Advertisements

این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرگئی

PTI lost one wicket in NA-157 Multan by-election
Advertisements

سرخی: مخدوم سید زمردحسین بخاری کے حکم پر یونین کونسل بنگل والا کے سابق چیئرمین رانجھو بلوچ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

ولی عہد دربار مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نے رانجھو بلوچ کو ساتھیوں سمیت سید یوسف رضا گیلانی کے حوالے کیا۔سابق وزیر اعظم کا اظہار تشکر

Advertisements

ملتان ( ) این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو دھچکا۔ سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رہنما اور یونین کونسل بنگل والا کے سابق چیئرمین رانجھو خان بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت ولی عہد دربارجلالیہ عالیہ اوچشریف مخدوم زادہ سیدغلام حسن زمردبخاری کے ہمراہ گیلانی ہاوس ملتان میں سابق وزیر اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ رانجھو خان بلوچ نے اس موقع پر غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی کے اُمیدوار سید علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رانجھو خان بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے اظہار تشکر کیا۔ خیال رہے کہ این اے 157کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔