Advertisements

حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف، ملک احمد عثمان چنڑ

PTI Leader Malik Ahmad Usman speech
سمہ سٹہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف وٹکٹ ہولڈ ملک احمد عثمان چنڑ سمہ سٹہ کے نواحی علاقہ گوٹھ مہرو جندو مسن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
Advertisements

سمہ سٹہ (نامہ نگار)حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا رہنما پاکستان تحریک انصاف وٹکٹ ہولڈر پی پی 252ملک احمد عثمان چنڑ تفصیل کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 252 ملک احمد عثمان چنڑ یونین کونسل جندومسن کے علاقے جناح کالونی موضع گوٹھ مہرو آمد آس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک احمد عثمان چنڑ نے کہا کہ علاقے کی تیس سالا محرومیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں حلقے میں ترقیاتی کام کرا رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میں یونین کونسل جندومسن میں بھی کام کا آغاز کرا چکا ہوں رنگ پور ملک عبدالرزاق راقم کے علاقے میں سولنگ کا کام شروع ہے موضع جندومسن میں بھی کام شروع ہو چکا ہے اب موضع گوٹھ مہرو کے لیےبیس ایکڑ سولنگ کا اعلان کر رہا ہوں جس پر جلد از جلد کام شروع ہوجائے گا اگر میں 2023 کے الیکشن میں کامیاب ہو گیا تو گوٹھ مہرو کی کچی ابادی جناح کالونی کو مالکانہ حقوق دلواوں گا ہم آپ کے کام کر کے آپ پر احسان نہیں کرتے آپ ہمیں ووٹ دیتے ہیں آپ کے ووٹوں کی طاقت سے ایوانوں میں جاتے ہیں سنئیر رہنما تحریک انصاف رانا محمد صادق نے کہا کہ پچھلے دور میں نمائندے ووٹ شکل بھی نہیں دکھاتے تھے اب وقت بدل چکا ہے آپ ووٹ دیتے وقت انیوالے نمائیندوں سے حساب مانگیں اس موقع پر گوٹھ مہرو کی بستی پکھلاں وسوں والا کھو کی آرائیں برادری ملک عبدالرزاق حافظ محمد رمضان مرغی والا ملک ارشد حاجی اللہ بخش فیض بخش ملک سجاد نے اپنے پینل کے ساتھ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر ملک عثمان چنڑ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر میاں اللہ وسایا خاں عاشق خاں ملک حسن آرائیں کسان کونسلر ملک رفیق آرائیں سابق کونسلر ملک وسیم آرائیں ملک اکمل آرائیں ملک صدیق مرغی والا ملک عبدالرزاق راقم چنڑ ملک دانیال چنڑ راو عبدالستار ملک مجید چنڑ کے ساتھ ساتھ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی