Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری‎‎

PTI
Advertisements

تحریک انصاف کی    جانب سے جن ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں  نور عالم خان، افضل ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں، ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہو گیا کہ آپ پارٹی چھوڑ چکے ہیں، منحرف اراکین وزیراعظم کے سامنے پیش ہوں اور اپنا مؤقف پیش کریں۔

Advertisements

شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں جب کہ نوٹس میں منحرف ارکان سے ان کے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔