Contact Us

احمدپورشرقیہ: پی ٹی آئی حکومت نے 95 سالہ پرانے اسٹامپ پیپرز کا خاتمہ کردیا اور 15دسمبر سے اسٹامپ پیپرز کی بجائے وائٹ پیپرز کا اجراء ہوگا۔

News E Stamp Training

احمدپورشرقیہ: پی ٹی آئی حکومت نے 95 سالہ پرانے اسٹامپ پیپرز کا خاتمہ کردیا اور 15دسمبر سے اسٹامپ پیپرز کی بجائے وائٹ پیپرز کا اجراء ہوگا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں اسٹامپ فروشوں کو نئے نظام کے تحت تربیت کا عمل جاری ہے۔ ا س سلسلے میں بہاولپور ڈویژن کے اسٹامپ فروشوں کو نئے نظام سے متعارف کرانے کیلئے پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران نے ڈی سی آفس میں تربیت دی۔ جس میں اسٹامپ فروش یونین احمدپورشرقیہ کے صدر رانا حسن طلال کے علاوہ محمد خالد چوہان۔ مقصود اکبر بھٹہ۔ رانا امجد رضا نے تربیت حاصل کی۔ نئے نظام کے تحت کم مالیت کے ای اسٹامپ،اسٹامپ فروش ہی جاری کریں گے جو 100 سے 500 مالیت کے ہونگے جبکہ اس سے زیادہ مالیت کے ای اسٹامپ پہلے ہی دی بنک آف پنجاب کی برانچز سے جاری کئے جارہے ہیں۔ نئے وائٹ پیپرز پر کیو آر کوڈ جاری ہوگا جو کہ اسٹامپ پیپر کی شناخت کیلئے ہوگا اور ان کا اجراء آن لائن ہوگا۔ بیان حلفی کی مالیت 50روپے سے بڑھا کر 100 روپے کردی گئی ہے اور اب کم از کم مالیت کا اسٹامپ وائٹ پیپرز پر 100 روپے مالیت کا ہوگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں