Contact Us

کنول شوزب ، ندیم احمد خان بربرا این اے 166, ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ پی پی 249 اور ندیم احمد بربرا ایڈوکیٹ پی پی 250 کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار

PTI expected candidates including Kanwal Shozab for NA & PP constituencies of AhmadpurEast

کنول شوزب نو مئی کے واقعہ کے بعد سکاٹ لینڈ چلی گئی تھی مگر اپ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان لوٹ چکی ہیں

کنول شوزب  نے کسی کے توسط سے بہاولپور شہر کی قومی نشست کے لیے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ پی پی 249 کی صوبائی نشست کے کورنگ امیدوار ہوں گے

احمد پور شرقیہ :پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق این اے 166 احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کے لیے دو امیدواروں محترمہ کنول شو زب اور ندیم احمد بربرا ایڈوکیٹ کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی پی 249 احمد پور شرقیہ صوبائی نشست کے لیے تحصیل صدر پی ٹی آئی حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ ان کے کورنگ کی کورنگ امیدوار ہوں گے ،اسی طرح پی پی 250 اوچشریف کی صوبائی نشست کے لیے سابق صدر تحصیل بار ایسو سی ایشن احمد پور شرقیہ سردار ندیم خان بربرا ایڈووکیٹ کی نامزدگی عمل میں آئی ہے

خیال رہے کہ محترمہ کنول شوزب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر فائز رہیں ،اُنہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت کے آخری ایّام میں پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کا مرکزی صدر نامزد کیا گیا تھا -نو مئی کے واقعہ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ملک چھوڑ کر سکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں لیکن اب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان واپس لوٹ چکی ہیں- ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کسی کے توسط سے بہاولپور شہر کی قومی نشست سے انتخاب لڑنے کے لیے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں

حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ

مزید پڑھیں