Advertisements

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات شروع، دھاندلی کیخلاف تحریک میں شمولیت کی دعوت

PTI delegation invites Maulana FazalurRehman to join protest movement against electoral rigging
Advertisements

اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران حالیہ انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، پی ٹی آئی وفد کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا