پی ٹی آئی کا نگران حکومت پنجاب کی مدت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ
Advertisements
اسلام آباد: : 22 اپریل کو پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران حکومت کی آئینی حیثیت سے متعلق ریفرنس کی تیاری شروع کر دی، ریفرنس میں 90 روز مکمل ہونے پر پنجاب کی نگران حکومت تحلیل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
Advertisements
تحریک انصاف کے مطابق 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہو گی، 14 مئی تک پنجاب میں نئی نگران حکومت آئین کا تقاضا ہے، آئین کی خلاف ورزی پر اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔