اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام میں آباد میں جلسے کا فیصلہ

imran khan in jhang

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قبل از وقت انتخابات کا الٹی میٹم دیئے جانے کے بعد 14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان نے کی، جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی شر کت کی

دوران اجلاس موجودہ سیاسی صورتحال، ارکان اسمبلی کے استعفوں اور عمران خان کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونیامور کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ میگا پاور شو میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جلسے کے حوالے سے مرکزی قیادت سمیت دیگر ذمے داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔  پارٹی رہنماؤں کو ایک لاکھ افرا دکو جلسے میں لانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ پاور شو میں شرکت کرنے کیلیے پنجاب، کے پی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر ودیگر علاقوں سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرینگے اور امکان ہے یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔

مزید پڑھیں