Advertisements

پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف

"PTI Decides to Change Strategy for Islamabad March Amid Differences Within the Party"
Advertisements

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جہاں نئی حکمت عملی پر اختلاف سامنےآیا، ذرائع

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئی حکمت عملی پر پارٹی میں اختلاف سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی، جہاں پارٹی قیادت نے 27 ستمبر کو پنجاب کی سرحد پر دھرنے اور مرحلہ وار اسلام آباد کی جانب بڑھنے کی تجویز پیش کی جبکہ ارکان اسمبلی اور کچھ رہنماوں نے 27 ستمبر کو ہی اسلام آباد کی طرف بڑھنے کی پر اصرار کیا ہے۔

Advertisements

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس کو بتایا گیا احتجاج روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی کو بند کرکے پی ٹی آئی کو پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ 27 ستمبر کو براہ راست اسلام آباد کی جانب بڑھنے کے بجائے پنجاب کی سرحدوں پر دھرنے دیے جائیں گے، اٹک پل، موٹروے پر حضرو کے قریب، ہری پور، کوہاٹ میں خوش حال گڑھ اور نتھیا گلی کے مقامات کو بند کیا جائے گا اور اگتوبر کے پہلے ہفتے اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اجلاس کو بتایا کہ دھرنے دینے سے بھی وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا جاسکتا ہے لیکن اجلاس میں بعض ارکان اسمبلی نے 27 ستمبر کو ہی اسلام آباد کی جانب بڑھنے کی تجویز دی اور اصرار کیا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج محدود نہ کیا جائے تاہم دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی پر اتفاق رائے نہ ہوسکا اور دوبارہ 25 ستمبر کو اجلاس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے بھی یہ کہا جاچکا ہے کہ ہم ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہے ہیں، اس بیان سے لگتا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے کا وقت دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کا حتمی فیصلہ ہے کہ 27 ستمبر کو پشاور سے لانگ مارچ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پشاور سے قافلہ روانہ ہوگا جو جی ٹی روڈ کے ذریعے اٹک کے مقام تک جائے گا تاہم آگے کا لائحہ عمل 25 ستمبر کو دیا جائے گا