تھانہ آئی نائن میں 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور علی مین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے
اسلام آباد:4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کرلیےگئے۔ عمران خان کے علاوہ تھانہ آئی نائن میں 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور علی مین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 300 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل کے خلاف ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں علی امین، بانی پی ٹی آئی سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 350 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 13 دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔ تھانہ کراچی کمپنی میں بھی 8 سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمےمیں اعظم سواتی اور خالد خورشید پر مالی معاونت کا الزام ہے۔ مقدمے میں 20 دیگر افراد سمیت 250 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ رمنا میں 6 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے تھانہ گولڑہ میں بھی 6 سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 32 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 200 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ آئی نائن میں 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور علی مین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 300 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے