Advertisements

مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پی ٹی آئی رہنماوں نے نماز مغرب ادا کی

Maulana FazalurRehman
Advertisements

اسلام آباد:  آئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی، مولانا کی امامت میں پی ٹی آئی رہنماؤں نےنماز مغرب ادا کی۔  خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد شبلی فراز اور اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم کےمجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کرے گا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا۔  دوسری جانب نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کے پاس جائیں گے۔ 

Advertisements