Contact Us

این اے 166 پرنس بہاول خان عباسی , مخدوم سید علی حسن گیلانی،مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کنول شوذب کے کاغذات نامزدگی مسترد

PTI candidate Kanwal Shozab nomination papers rejected

پی پی 249 پر قاضی عدنان فرید،میاں گزین عباسی،میاں رافعت الرحمان رحمانی،ساجد سراج جلوانہ،محمد عاشق فریدی کے کاغذات منظور کر لئے گئے

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)ریٹرننگ آفیسر نے این اے 166اور پی پی 249کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔تحریک انصاف کی امیدوار کنول شوذب کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166پر امیدوار  پرنس بہاول خان عباسی  , مخدوم سید علی حسن گیلانی،مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی،حیدر علی خالد ،ملک خالدمحمود وارن،اورسیف الرحمان راشدی،کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار کنول شوذب کے کاغذات نامزدگی  مسترد کر دئیے ہیں۔اسی طرح پی پی 249 پر قاضی عدنان فرید،میاں گزین عباسی،میاں رافعت الرحمان رحمانی،ساجد سراج جلوانہ،محمد عاشق فریدی کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں