پی ٹی آئی کا جمعرات کو گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھاکہ جمعرات کو 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکن، ارکان اسمبلی اور تمام مرکزی قیادت جمع ہوگی
حماد اظہر نے ہدایت کی کہ کارکن اورعوام تیاری کریں، لائٹنگ کا وسیع انتظام کریں گے، ہمارے رضا کارسکیورٹی پرتعنیات ہوں گے، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ جب دل کرے جومرضی کرلیں، اب عوام سوموٹو ایکشن لے گی، لاہور کی ساری تنظیم کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پہنچے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پورے ملک کے اندر تماشا لگایا گیا ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے، زرداری پیسے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام خاموش نہیں رہے گی، گورنر ہاؤس کے باہر بڑا اجتماع کریں گے، عوام بتائے وہ کیا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹھیک 5 بجے عمران خان خطاب بھی کریں گے۔