ملک مظفر کریم ساجد سراج جلوانہ اسلم کانجو اور پی ٹی آئی بہاولپور کے رہنماؤں کی صوابی میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنے میں شرکت
صوابی انٹرچینج پر احتجاجی دھرنے کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی -احتجا جی دھرنے میں عمران خان عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے
صوابی (پریس ریلیز ) پاکستان تحریک انصاف نے صوابی انٹرچینج موٹروے پر بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنا دیا جس میں تحریک انصاف تحصیل احمد پور شر قیہ کے کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ،سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ نے پی ٹی ائی بہاولپور کے رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی احتجاجی دھرنے کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی- احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہوئے – احتجاجی دھرنے میں عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے گئے
صوابی انٹرچینج پر عمران خان کی رہائی کے لیے دیے گئے احتجاجی دھرنے میں تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ اور سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے ہمراہ موجود ہیں