پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی تحصیل و شہر احمدپورشرقیہ نے جشن منایا

Advertisements
پی ٹی آئی کے مقامی راہنماؤں ملک مظفر کریم، ساجد سراج جلوانہ، عبدالباسط شکرانی اور حسن رضا عباس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر پی ٹی آئی تحصیل و شہر احمدپورشرقیہ نے جشن منایا۔ پی ٹی آئی کے مقامی راہنماؤں ملک مظفر کریم، ساجد سراج جلوانہ، عبدالباسط شکرانی اور حسن رضا عباس کی قیادت میں شکرانی چوک سے ریلی نکالی گئی جو چوک منیر شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ پی ٹی آئی کے مقامی راہنماؤں نے چو ک منیر شہید پر شہریوں اور کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی۔
Advertisements



