Advertisements

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے نے وی پی این رجسٹریشن آسان کردی

Pakistan Telecommunication Authority
Advertisements

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن آسان کردی۔  ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سافٹ ویئرہاؤسز، بینکس، سفارت خانے پی ٹی اے ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹرکرسکتے ہیں۔  ترجمان کا کہناتھاکہ فری لانسرزبھی پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹر کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔  پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی سے وابستگی کی تصدیق کیلئے لیٹر فراہم کرنا ہوں گے۔  پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔ پی ٹی اے کے مطابق 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے وی پی این رجسٹر کراچکے ہیں۔ 

 وی پی این کیا ہے ؟

Advertisements

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔  ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔